
حال ہی میں مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پنجابی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں کچھ قریبی دوست اور سیاستدان بھی ملوث ہیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا کے والد بلکار سنگھ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں اس کے دوست اور سیاستدان بھی ملوث ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی کچھ اہم ناموں کو منظر عام پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اپنی زندگی میں جس طرح کے وعدے معاہدے کر رہا تھا لوگوں کا خیال تھا وہ ان کے ذریعہ ہو لیکن کیوں کہ میرا بیٹا ایک آزاد انسان تھا اور وہ اپنا کام خود کرنا چاہتا تھا اس لیے اس کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بلکار سنگھ نے انکشاف کیا کہ اب بیٹے کے بعد ان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تاہم وہ ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں وہ ڈریں گے نہیں اور اپنے بیٹے کے لئے ہر صورت انصاف حاصل کرکے رہیں گے۔