
انسان کی نظر سے تو کچھ بچ سکتا ہے مگر کیمرہ کی آنکھ سے کچھ نہیں بچ سکتا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مندر کے دورے کے دوران لکھنے کی اداکاری کی پول کھل گئی، مہمانوں کی کتاب میں لکھا کچھ نہیں بس قلم چلاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کوبیوقوف بنا دیا، لکھنے کی اداکاری کا پول ٹی وی کیمروں نے کھول دیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نئی دہلی میں مندرکا دورہ کیا اور وہاں پوجا پاٹ بھی کی اور ساتھ میں اداکاری بھی۔میڈیا پر نریندر مودی کو مندر میں موجود مہمانوں کی کتاب میں لکھتے ہوئے دکھا یا گیا جبکہ کتاب میں پہلے ہی سے تاثرات درج تھے ، بھارتی وزیر اعظم لکھی ہوئی تحریر پر قلم چلا کر لکھنے کی اداکاری کرتے رہے۔
وزیراعظم کی یہ حرکت عوام کی نظر سے تو بچ گئی تاہم یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا اور حقیقت سامنے آگئی ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر کسی صارف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو برا ایکٹر قرار دے دیا تو کسی نے اسے بچگانہ حرکت قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1493963073065041921
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8modifakeriting.jpg