موت کیا ہے میری بلا جانے

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
فرقت میں مجھے زندگی اپنی اکھر گئی
اے مرگِ ناگہاں تو کہاں جا کے مر گئی
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
کیا آج آپ سب لوگ مجھے مار کر ہی دم لیں گے

ناداں جی مزے کی بات سناؤں میرے ساتھ ایک سپانش مائی کام کرتی ہے
جس کی عمر ساٹھ سال کے قریب ہے اور اپنی آپ کو ابھی ینگ سمجھتی ہے
اور اکثر کہتی ہے میں نے سو سال جینا ہے

کبھی کبھار اس کو کھانسی زکام ہو جائے
تو میں اس کو مذاق میں کہتا تھا بس تم مرنے والی ہو
اپنا مکان میرے نام کر دو

ایک دن تنگ آکر کہتی تم نے ایک دن مجھے ضرور مار دینا ہے
(bigsmile)پھر میں نے بولا میں مذاق کرتا ہوں میری عادت ہے
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
دلِ تباہ کی ایذا پرستیاں معلوم

جو دسترس میں نہ ہو اس کی جستجو کرنا




جستجو کھوے ہووں کی عمر بھر کرتے رہے
چاند کے ہمراہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے

راستوں کا علم تھا ہم کو نہ سمتوں کی خبر
شہر نامعلوم کی چاہت مگر کرتے رہے۔

وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھی
انتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے۔
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)


یار تم قافیہ اور ردیف ٹھیک کرنے لگ گئے ہو


شعر کا مطلب سمھجو اور چلتے بنو - اردو کی مس نہ بنو - ادھر رہ کر اتنی جو سیکھ لی بہت ہے

:lol:

یار شعر نزاکت ہے۔ ایک احساس ہے، اسے روح سے محسوس کرو۔
شعر سے زیادتی کم از کم مجھ سے برداشت نہیں ہوتی۔

:(
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
تم کو معلوم کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے کاٹی ہے کیسے شبِ زندگی
ہم نے کیسے اٹھایا ہے بارِ وفا
چاند نکلا نہ تاروں نے آواز دی
ہم پہ کالے اندھیرے برستے رہے
اور جنت نشینوں کے اس شہر میں
روشنی کے لئے ہم ترستے رہے
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
جانتا ہوں میں تم کو ذوقِ شاعری بھی ہے، شخصیت سجانے میں اِک یہ ماہری بھی ہے

پھر بھی حرف چنتے ہو صرف لفظ سنتے ہو، ان کے درمیاں کیا , تم نہ جان پاؤ گے



یار شعر نزاکت ہے۔ ایک احساس ہے، اسے روح سے محسوس کرو۔
شعر سے زیادتی کم از کم مجھ سے برداشت نہیں ہوتی۔

:(
 

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
سہمہ سہمہ ڈرا سا رہتا ہے
جانے اب کیوں جی بھرا سا رہتا ہے
ایک پل دیکھ لوں تو اٹھتا ہوں
جل گیا سب...ذرا سا رہتا ہے
گلزار
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
جانتا ہوں میں تم کو ذوقِ شاعری بھی ہے، شخصیت سجانے میں اِک یہ ماہری بھی ہے

پھر بھی حرف چنتے ہو صرف لفظ سنتے ہو، ان کے درمیاں کیا ہے , تم نہ جان پاؤ گے



ماہ رمضاں ہے پیارے۔

الفاظ نہ کھاؤ۔
 

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)



جئے بھٹو۔۔۔۔۔

w1d9x1.jpg
 

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
ﻣﺮﺍ ﺗﻮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮔﻮﺷﯿﺎﮞ ﮨﻮﮨﯽ . .
ﺍﮎ ﻣﻮﺕ ﮐﺘﻨﯽ ﻗﺮﺑﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮ ﮔﮩﯽ