موت کیا ہے میری بلا جانے

barca

Prime Minister (20k+ posts)

نمٹ رہا ہوں زندگی سے ابھی
موت کیا ہے میری بلا جانے




p8_14.jpg




http://naibaat.com.pk/ePaper/lahore/12-07-2015/details.aspx?id=p8_14.jpg
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

تازہ آمد


کچھ صبر میں رکھی تھی دنیا جہاں اسکی
رب سے وہ ناامید ہوا خود کو مار کے



ہر سانس امانت ہےتیرانہی ہے کچھ
جیتا خدا کے شکر میں نہ خود کو مار کے

خود کشی کا امیری غریبی سے کوئی تعلق نہی ۔ یہ نفسیاتی مسلہ ہے ۔ ناامیدی ہے ۔ بذدلی ہے ۔
دنیا میں سب سے زیادہ خودکشی کا رجحان جاپان میں ہے ۔
 
Last edited:

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
زندگی میں جتنی بھی مشکلیں آتی ہیں ان کا مردانہ وار مقابلہ کرنا ہی اصل زندگی اور مومن کی نشانی ہے .
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
وزن کو چھوڑیں ...بات دیکھیں

:)

بس کیا کروں ادبی رجحان رکھتا ہوں
کوئی شعر دیکھوں کو پہلے وزن اور بحر دیکھتا ہوں۔
ویسے یہاں ایک اور صاحب بھی تازہ آمد کے نام سے بے بحر، اوربے وزن لائنیں لکھتا ہے۔
:lol:
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
موت بھی اتنی کم خوبصورت تو نہیں ہوتی ہو گی

جو بھی اس سے ملتا ہے زندگی چھوڑ جاتا ہے

تکلیف زندگی ہی دیا کرتی ہے ...

موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

بس کیا کروں ادبی رجحان رکھتا ہوں
کوئی شعر دیکھوں کو پہلے وزن اور بحر دیکھتا ہوں۔
ویسے یہاں ایک اور صاحب بھی تازہ آمد کے نام سے بے بحر، اوربے وزن لائنیں لکھتا ہے۔
:lol:

:lol:.....................
 

غزالی

MPA (400+ posts)

بس کیا کروں
ادبی رجحان رکھتا ہوں
کوئی شعر دیکھوں کو پہلے وزن اور بحر دیکھتا ہوں۔
ویسے یہاں ایک اور
صاحب بھی تازہ آمد کے نام سے بے بحر، اوربے وزن لائنیں لکھتا ہے۔
:lol:

بلا تبصرہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
موت بھی اتنی کم خوبصورت تو نہیں ہوتی ہو گی

جو بھی اس سے ملتا ہے زندگی چھوڑ جاتا ہے




ٹوٹی پھوٹی پرانی قبروں پر جب کوئی مہ جبیں روتی ہے
مجھ کو اکثر خیال آتا ہے موت کتنی حسین ہوتی ہے

Memorial+Day+8.jpg




 

hmkhan

Senator (1k+ posts)


دردِ دل، پاسِ وفا، جذبہء ایماں ہونا
آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا




زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب
موت کیا ہے، انہیں اجزاء کا پریشاں ہونا




ہم کو منظور ہے اے دیدہء وحدت آگیں
ایک غنچہ میں تماشائے گلستاں ہونا

سر میں سودا نہ رہا پاؤں میں بیڑی نہ رہی
میری تقدیر میں تھا بے سروساماں ہونا

گل کو پامال نہ کر لعل و گوہر کے مالک
ہے اسے طرہء دستارِ غریباں ہونا

ہے مرا ضبطِ جنوں، جوشِ جنوں سے بڑھ کر
تنگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا

پنڈت برج نارائن


 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

بس کیا کروں ادبی رجحان رکھتا ہوں
کوئی شعر دیکھوں کو پہلے وزن اور بحر دیکھتا ہوں۔
ویسے یہاں ایک اور صاحب بھی تازہ آمد کے نام سے بے بحر، اوربے وزن لائنیں لکھتا ہے۔
:lol:


اگر آپ واقعی ادبی رجحان رکھتے ہیں تو پھر ثابت کریں کہ کہاں بے بحر اور بے وزن لائین ہے ۔
معاف کیجئے کا آپ کے ادب میں بھانڈ پن کا مصالحہ زیادہ لگتا ہے ۔


تازہ آمد


کچھ صبر میں رکھی تھی دنیا جہاں اسکی
رب سے وہ ناامید ہوا خود کو مار کے



ہر سانس امانت ہےتیرانہی ہے کچھ
جیتا خدا کے شکر میں نہ خود کو مار کے
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
موت بھی اتنی کم خوبصورت تو نہیں ہوتی ہو گی

جو بھی اس سے ملتا ہے زندگی چھوڑ جاتا ہے



تازہ آمد

موت سے ملتا نہی کوئی ، خود وہ آملتی ہے
زندگی سے بےوفا خود اس کو چھوڑ دیتا ہے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)


دردِ دل، پاسِ وفا، جذبہء ایماں ہونا
آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا




زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب
موت کیا ہے، انہیں اجزاء کا پریشاں ہونا




ہم کو منظور ہے اے دیدہء وحدت آگیں
ایک غنچہ میں تماشائے گلستاں ہونا

سر میں سودا نہ رہا پاؤں میں بیڑی نہ رہی
میری تقدیر میں تھا بے سروساماں ہونا

گل کو پامال نہ کر لعل و گوہر کے مالک
ہے اسے طرہء دستارِ غریباں ہونا

ہے مرا ضبطِ جنوں، جوشِ جنوں سے بڑھ کر
تنگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا

پنڈت برج نارائن



سر میں سودا نہ رہا پاؤں میں بیڑی نہ رہی
میری تقدیر میں تھا بے سروساماں ہونا
 

غزالی

MPA (400+ posts)
سر میں سودا نہ رہا پاؤں میں بیڑی نہ رہی
میری تقدیر میں تھا بے سروساماں ہونا

شاعر صاحب کچھ زیادہ ہی ناشکرے لگتے ہیں
اس کو آزادی اور بے فکری سمجھ کر سیلیبریٹ بھی تو کیا جا سکتا تھا

لیکن اس طرح کے معاملات میں لوگ اپنی قید سے انسیت کو بھی رومانٹیسائز کرنے لگتے ہیں