
معروف اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے متعلق ان کے ملازم نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
نجی چینل کے مطابق عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کے ملازم نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے وہ ان تیاریوں کے دوران بہت روئے جس کے باعث ان کی طبعیت ناساز ہو گئی۔
ملازم کا کہنا تھا کہ جب سےڈاکٹر عامر لیاقت کے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے معاملات خراب ہوئے تھے وہ ہروقت ٹینشن اور ڈپریشن میں رہتے تھے، شدید ڈپریشن کے باعث ان کی طبعیت بہت اکثر بگڑ جاتی تھی۔
لیاقت حسین کو طبیعت خرابی کے سبب انتقال اسپتال لیجایا گیا تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب عامر لیاقت کے ہی ایک گھر کے دوسرے ملازم نے انکشاف کیا کہ عامرلیاقت کی موت کمرے میں جنریٹرز کا دھواں بھرنے سے ہوئی، کمرے میں ونٹی لیشن کا مناسب بندوبست نہیں تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aamiri1h1h1.jpg