موبائل صارفین کو اب ہرجگہ نیٹ ورک ملےگا؟جلد نیشنل رومنگ سروس کا آغاز

PTA.jpg


خبر رساں اداروں کی روپورٹس کے مطابق پاکستانی سیلولر صارفین کیلئے ملک میں نیشنل رومنگ سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کے تحت موبائل صارفین ان علاقوں میں بھی رومنگ سے فائدہ اٹھا سکیں گے جہاں ان کے اپنے موبائل کا نیٹ ورک دستیاب نہیں ہو گا۔

مثال کے طور پر اگر آپ موبی لنک جاز نامی پاکستانی سیلولر نیٹ ورک کے صارف ہیں اور کسی ایسے علاقے میں موجود ہیں جہاں جاز کی سروس دستیاب نہیں مگر یوفون کی سروس موجود ہے تو آپ کا فون خود بخود یوفون کے نیٹ ورک پر منتقل ہو جائے گا۔

اس سروس کا مقصد بالخصوص دوران سفر کنیکٹیوٹی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے اور پاکستانی موبائل صارفین کیلئے سیلولر نیٹ ورکس کو پہلے سے زیادہ کارآمد بنانا ہے۔

نیشنل رومنگ سروس کے اقدام کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی خود اس اقدام کی قیادت کر رہی ہے، پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اقدامات آخری مراحل میں ہیں اور آپریٹرز کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور اس حوالے سے میکنزم پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل رومنگ پاکستان میں سیلولر دنیا میں ایک بڑی پیشرفت ہو گی کیونکہ عموماً نیٹ ورکس استعمال کے دوران کسی دوسرے نیٹ ورک کا استعمال ایک مشکل کام ہوتا ہے جب آپ کے پاس کوئی سنگل سم وال فون موجود ہو۔ کیونکہ ایسی صورتحال میں آپ کو کوئی ایک نمبر بند کر کے دوسرے نیٹ ورک کو استعمال کرنا ہوتا ہے۔

ایسے مسائل چھوٹے شہروں یا دور دراز علاقوں میں پیش آتے ہیں۔ نیشنل رومنگ کے ذریعے صارفین کو اس پریشانی سے نجات مل جائے گی کیونکہ ان کے فون خود بخود دستیاب نیٹ ورک پر چلے جائیں گے چاہے وہ کسی بھی نیٹ ورک پر ہوں۔ فی الحال، صرف Ufone اور SCO کے پاس دو طرفہ رومنگ سروس کا معاہدہ ہے جو آزاد جموں کشمیر اور گلگلت میں Ufone صارفین کو رومنگ وائس اور SMS کی سروس دیتا ہے۔

نیشنل رومنگ سروسز جلد ہی بلوچستان میں اپنا پائلٹ لانچ کروا سکتی ہیں جہاں کنیکٹیویٹی اور نیٹ ورک کی دستیابی کے مسائل سب سے زیادہ سنگین ہیں۔ اس کے بعد نیشنل رومنگ ملک کے دیگر دور دراز علاقوں میں چلے گی جہاں نیٹ ورک کی توسیع یا تو چیلنج ہے یا متعدد آپریٹرز کے لیے بہت کم کاروباری معاملہ ہے۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
in haramzadon sy yeh positive step samajh nshiyn aa rahiyi-- dekheyn kab tak kartey hey yej-h stunt- asan kam nahiyn yeh