الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پنجاب کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلہ سنادیا ہے۔
فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیاجس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا گیا ہے
فیصلے میں پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین نا اہل قراردیدیا گیا ہے اور ان اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق اراکین کے خلاف ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 اے ون پر پورا اترتا ہے۔