
سیاسی محاذ پر ترین گروپ مزید کھل کر کھیلنے کے لئے تیار ہو گیا، منحرف اراکین نے جہانگیر ترین کو کھل کر عمران خان کو بے نقاب کرنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بیان کے بعد ترین گروپ نے آئندہ ہفتے لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا ، ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہناتھا کہ اجلاس میں سیاسی فیصلے ، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، آئندہ ہفتے گروپ کا اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں، ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی پی ٹی آئی کے لیے بہت جدوجہد ہے، دونوں 11 سال قبل پارٹی میں آئے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات شروع ہوئے جب کہ علیم خان نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لے لی اور اس کو قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے لیے کرپشن اہمیت نہیں رکھتی اس لیے یہ لوگ( ن) لیگ کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے ۔اگر ان دونوں افراد کا میرا والا نظریہ ہوتا تو آج میرے ساتھ ہوتے۔علیم خان پر نیب کے بھی کیسز تھے جب کہ ان کا نام پنڈورا باکس میں بھی آیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7tareengroupbhrkana.jpg