
تجزیہ کار عمار مسعود نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے پاکستان واپس آنے سے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مزید مضبوط ہو گا، ان سے کئی بار معافی مانگ کر انہیں واپس بلایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل میں پروگرام "احتساب عمران خان کے ساتھ" میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جو موجودہ صورتحال ہے اس کے پیش نظر اب نواز شریف کو واپس لایا جائے گا، ان سے بہت بار معافی مانگی جائے گی، کیونکہ اب بھی اداروں میں کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جن کے پاس ان کا ضمیر ہے اور وہ ملک کے صورتحال پر پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کو لے کر آئے ہیں لیکن اب احساس ہو رہا کہ غلطی کر لی ہے، تو اب اسٹیبلسمننٹ کو قدم پیچھےکر کے نواز شریف صاحب کو آگے لانا پڑے گا۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ یہ تاثر دیا گیا ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کی بنیاد پر ناہل کیا گیا جبکہ یہ سب صرف ایک اقامے کی بنیاد پر کیا گیا، اس کے لئے نواز شریف سے معافی مانگی جائے گی کیونکہ موجودہ حکومت سے نا تو ملکی حالات ٹھیک ہوئے نا معیشت، آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی پیمنٹ بھی نہیں کی جا سکی تو انہوں نے عوام سے وعدہ کیا ہو کہ وہ عوام کے حالات بہتر کریں گے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اب تو عوا م بھی پچھتا رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ پہلی حکومتوں کو بھی لائی تھی اور اب بھی لائی ہے لیکن اس بار دھاندھلی کی پیداوار سے آگے نکلنے والے کو حکومت سونپ دی گئی۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اب عمران خان کو پیچھے ہٹا کر نواز شریف کو لانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہٹائے جانئے پر جب قانونی طور پر بنے حکمران ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے تو دھاندلی سے اقتدار میں آئے عمران خان بھی ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکیں گے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا یہ کہنا تھا کہ حکومت نہ تو پریشان ہے نہ ہی بوکھلائی ہوئی ہے بلکہ حکومت اپنے تمام کام سرانجام دے رہی ہے، عمران خان صاحب کہیں نہیں جارہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف چینلز میں زندہ ہی، ابھی تک جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں ان کے نتیجے اٹھا کر دیکھ لیں پورے ملک پی ٹی آئی ہمیشہ پہلے یا دوسری نمبر پر ہی رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13amarmasood.jpg