
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اضافی نفری طلب کرنے اور اسلام آباد کو بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شاید ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں، الیکشن کراؤ اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں رہنما تحریک انصاف نے وفاقی حکومت اور پولیس کی تیاریوں پر کہا کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج یا دھرنے کی کال ملنے کیلئے وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس نے پیشگی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1572457195408859137
ریڈزون کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگانے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ نادرا چوک اور ڈی چوک کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
ادھر اسلام آباد پولیس نے کہ صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کر لیے ہیں، پنجاب سے 20 ہزار اہلکار، خیبر پختونخوا سے 4 ہزار پولیس اہلکار اور 6 ہزار نفری رینجرز کی بھی مانگی گئی ہے۔
جب کہ اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں، اور ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی چکے ہیں۔
Last edited by a moderator: