
مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ملی نغمہ "یہ وطن تمہارا ہے" بجا تو مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کچھ لوگوں نے انہیں اداکار کہا تو کسی نے انہیں کرنج اکنامکس کا ڈاکٹر قرار دیا۔
اس پر خود مریم نواز نے کہا کہ وہ پاکستان سے پیار کرتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1533804247376175104
https://twitter.com/x/status/1533806412589338624
ہمنا نامی صارف نے کہا کہ اس طرح وہ تب روتی ہیں جب اپنی والدہ کو بتائیں کہ پیپر مشکل تھا اور اس میں ساری کلاس فیل ہو جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1533904925083807744
آمنہ نے کہا کہ اس طرح وہ یونیورسٹی کے ٹیچر کی دکھی کہانی سن کر صرف اس لیے روتی ہیں تاکہ سی جی پی اے اچھی بن سکے۔
https://twitter.com/x/status/1534067890386763776
صالحہ نے کہا کہ وہ اپنا کھانا دیکھ کر اس طرح روتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534003933856792576
طحہٰ نے کہا کہ وہ کرنج اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534106417762025472
سعد قیصر نے کہا کہ کسی نے غور نہیں کیا مگر مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان سے کتنا پیار کرتی ہیں۔ اس صارف نے کہا کہ افسوسناک یہ ہے کہ مسلم لیگ ایسے وقت میں اقتدار میں آئی جب پاکستان معاشی مشکلات کا شکار تھا۔
https://twitter.com/x/status/1533804247376175104
ونڈر گرل نامی صارف نے کہا کہ وہ اس رونے کے ساتھ جھوٹی مسکراہٹ کو محسوس کر سکتی ہیں۔ یہ مگر مچھ کے آنسو ہیں شاید انہوں نے اس کیلئے گلیسرین کا استعمال کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533865997618143233
عمران کاظمی نے کہا کہ کیا اداکاری ہے اس پر تو آسکر ایوارڈ بنتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533973874668457985
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4maryaabdidasmresponce.jpg