ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کا پہلا قومی سائبرسیکیورٹی مرکز ن لیگی حکومت کے ویژن 2025 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے پہلے سائبر سیکیورٹی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے دوسری سالانہ سائبر وار فیئر اینڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ سائبر وارفیئر اور ڈیفنس ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پاکستان جلد صلاحیت بنا سکتا ہے جیسا کہ ہماری ایٹمی دفاع۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چھوٹی کمپنیاں/ممالک بھی شاندار AI پروگرام تیار کر سکتے ہیں، جیسے DARPA کے تحت ایک چھوٹی ٹیکنالوجی فرم Heron Systems نے 2020 میں AI سے انسانی جیٹ فائٹر پائلٹس کو 5-0 سے شکست دی۔
ڈاکٹر عارف علوی کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت صاحب کیا آپ کو معلوم ہے کہ ملک کا پہلا قومی مرکز برائے سائیبر سیکیورٹی ائیر یونیورسٹی میں جس کی شاخیں 12 انجئینرنگ یونیورسٹیز میں ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ویژن 2025 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔