
مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ہدایات دی ہیں کہ ہر حکومتی فیصلے میں آصف علی زرداری سے مشاورت کی جائے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کےحوالے سے پارٹی کو آگاہ کیا، اجلاس میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پارٹی نے فیصلہ کیا کہ عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے اور اس کیلئے پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے منعقد کیے جائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ قومی و عوامی مسائل کا حل فریش مینڈیٹ لینے میں ہی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام سے بھی عوام کو ریلیف نہیں ملتا تو مشکل فیصلے کرلینے چاہیے، ہم پچھلی حکومت کا ملبہ اپنے سر کیوں لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو انتشار کی نظر کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کا شور آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنے کیلئے مچایا گیا ہے۔
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ چاہے لانگ مارچ ہو یا کوئی اور معاملہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت لازمی کی جائے اور ہر فیصلے میں آصف علی زرداری کو ساتھ ضرور رکھا جائے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق قوانین کو جلد حتمی شکل دے کر اسمبلی سے منظور کروایا جائے اور نئے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے بھی اپوزیشن سے مشاورت شروع کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9nawzpartyhidayat.jpg