ملک کمیشن خوروں کی منڈی، چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا، شیخ رشید

4sheikhrasheedfothr.jpg


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے جبکہ چور چور ایک بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے کیسز ختم، غریب ختم، بجلی اور گیس غائب ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہیں۔ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر ان کو لانے والے بھی پشیمان ہیں اور ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے جبکہ چور چور بین الاقوامی نعرہ بن چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1580798960943652864
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور اسرائیل سے تعلقات خفیہ معاہدے کا حصہ ہیں جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا بھی خفیہ معاہدے میں شامل ہے۔
 

Back
Top