ملک میں سینکڑوں لاپتہ افراد کا جیلوں اور حراستی مراکز میں موجودگی کا انکشاف

jail-supreme-crt-missing-ps.jpg


ملک میں سینکڑوں کی تعدا دمیں لاپتہ قرار دیئے جانے والے افراد کے جیلوں اور حراستی مراکز میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف آج لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں سامنے آیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1ہزار 590 لاپتہ قرار دیئے جانے والے افراد اس وقت مختلف جیلوں یا حراستی مراکز میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ قرار دیئے جانے والے افراد میں سے974 افراد حراستی مراکز جبکہ 616 جیلوں میں موجود ہیں، گزشتہ مہینے 81 افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

رپورٹ میں سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ کمیشن کو مجموعی طور پر 9ہزار 133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں،انکوائری کے دوران 5ہزار574 افراد کا سراغ لگانے میں کامیابی ملی،3ہزار743 افراد اب تک اپنے گھروں میں واپس لوٹ چکے ہیں اور241 افراد کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کمیشن کو نومبر کے مہینے میں 98 کیسز موصول ہوئے، نومبر میں 101 کیسز نمٹائے گئے جس کے بعد مجموعی طور پر نمٹائے گئے کیسز کی تعداد 6ہزار926ہوگئی ہے ، 30 نومبر تک 2ہزار207 کیسز زیر التواء ہیں۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Fucking rogue army torturing and killing own citizens. All courts are their brothels and nothing can be done for Pakistanis. Pakistanis should better take matters in their own hands.