ملک میں دالوں کے ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا

5%D8%AF%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D9%84%DA%86%DB%81%D9%86%D8%B3%DB%8C.jpg

بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع ہو گئے ہیں جس سے ماہ رمضان میں دالوں کا ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا تاہم دالوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں ابھی تک کم نہ ہو سکیں۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ دالوں کے روکے گئے 7000کنٹینرز میں سے 2000 کنٹینرز ریلیز کر دیے گئے جبکہ 5000 کنٹینرز ابھی باقی ہیں۔

اس کے برعکس چند روز قبل بندرگاہ پر لنگر انداز تین بحری جہازوں کے ذریعے 50ہزار ٹن ’’بلک‘‘ کی صورت میں پہنچنے والی دالوں میں سے 20فیصد فوری ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ بلک کے مقابلے میں کنٹینرز میں درآمد ہونے والے دالوں کے پہلے سے رکے ہوئے کنسائمنٹس تیز رفتاری سے کیوں ریلیز نہیں کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا بلک کی نسبت کنٹینرز میں موجود دالوں پر غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو فی کنٹینر یومیہ 100ڈالر ڈیٹینشن چارجز کی ادائیگیوں کا بوجھ ملک اور امپورٹرز پر بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت اور بندرگاہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس کرنے کے احکامات جاری کریں۔


انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں 7کروڑ ڈالر مالیت کے رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز پر 3کروڑ ڈالر کا ڈیٹینش عائد کر چکی ہیں۔ کنٹینرز میں رکے ہوئے دالوں کے کنسائمنٹس کو ریلیز کرنے میں تاخیر سے لاگت خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافے سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوں گے بلکہ مہنگائی کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی فیصل سبزواری کے دو ہفتے قبل اعلان کرنے کے باوجود تاحال دالوں کے رکے ہوئے کنٹینرز پر ڈیمریجز ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن تک جاری نہ کروا سکے ہیں۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی دالوں کے تمام کنٹینرز و بلک کارگو ریلیز ہونے سے ملک بھر میں گزشتہ چند ماہ سے فی کلو دال پر 100 تا 150روپے بڑھے تھے تاہم اب امید ہے کہ قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔
 

newday

Councller (250+ posts)
wo containers jin ka taaluq opposition party se hai wo phansay rahaingay
wo jo apni party ke logon ke hain wo jaldi nikal jainyengay , yehi yahan hota aya hai
awam jaye bharr mai...
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اتنے پوست ہیں لیکن کوئی بھی نہ ڈالر ریٹ پر اور نہ مہنگائی پر ۔۔۔۔ فقہ حرام لیگیہ والے جو ایک سال پہلے تک ایک روپیہ اوپر ہونے پر 10 10 پوسٹ کرتے تھے وہ کہاں مر گئے ہیں؟؟؟؟؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have created a mess in this country. Shame on the characters of the illegal regime change.