ملک میں اس وقت مکمل طور پر لاقانونیت کا راج ہے۔
منڈی بہاؤالدین سے تحریک انصاف کے رکنِ صوبائی اسمبلی محمد طارق تارڑ کا 20 سالہ بیٹا، جو لاہور میں زیرِتعلیم اور علیل تھا، کو غیرقانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے حالانکہ وہ کسی طرح بھی 9 مئی کے احتجاج میں شریک نہ تھا۔ دورانِ حراست اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی حالت میں مزید بگڑ گئی اور وہ 4 روز تک ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہا۔
اسی طرح پولیس اہلکاروں نے تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور رکنِ قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چودھری کی رہائشگاہ پر دھاوا بولا۔ پولیس نے ان کے گھر کا مرکزی دروازہ توڑا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، معصوم ملازمین سے مارپیٹ کی اور انہیں اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ (گھریلو سامان میں سے) جو کچھ بھی انہیں قیمتی دکھائی دیا اسے ساتھ لے گئے۔