
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے خلاف سوشل میڈیا پر ہوئی تنقید کی مذمت کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کی بدترین مہنگائی کا شکار ہے مگر حکومت ایک خاتون صحافی کی کردار کشی کی مہم میں مصروف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451818914015502341
ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں ہے، اختلاف رائے کو کچلنا موجودہ حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451818923079393285
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پر ایسے حملوں کا مطلب ہے کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں ہے، موجودہ حکومت سچ سے خوفزدہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت دھونس اور دھمکی سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9bilawalasma.jpg