
وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اداروں سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے انہوں نے بتایا کہ وہ چیف سیکرٹری کے پی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں کر سکتے تاہم پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں اور ملک دشمن قوتوں سے آسڑیلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگش کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان دفترخارجہ نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499690747188154368
واضح رہے کہ پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی ہدایات کی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sheikhrasheedpb.jpg