
ایف بی آر کے ذیلی ادارے نے لاکھوں روپے مالیت کی یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ترجمان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں یوریا کھاد کی سینکڑوں بوریوں کو ٹرک میں چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق بیرون ملک ایکسپورٹ کیے جانے والے مال پر سخت چیکنگ کے نتیجے میں ایک نتیجہ خیز آپریشن کیا گیا جس میں ایف بی آر کے کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپیریزمنٹ کوئٹہ نے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی کھاد کو افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1477243232253796354
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اسمگلنگ کی کوشش کی جانے والی کھاد کی مالیت 72 لاکھ روپے کے قریب ہے جس کو 480 غیر قانونی بوریوں میں ڈالا گیا تھا اور اسے ٹرک پر لاد کر چمن بارڈر کے راستے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
انہوں نےمزید بتایا کہ افغانستان ایکسپورٹ کیے جانے والے آلو کے ٹرکوں کی تلاشی کے دوران آلو کی بوریوں کے نیچے اور خفیہ خانوں سے یوریا کھاد کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے مزید کہا کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات اور سخت چیکنگ کے دوران شبہ پیدا ہونے پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں کھاد کی قلت کے باعث آئندہ گندم کی فصل میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ کسان جب گندم کی فصل کو پہلا پانی لگاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی اسے یوریا کھاد بھی کھیتوں میں ڈالنی پڑتی ہے، اگر کسان یوریا کھاد استعمال نہ کرے تو ایک ایکڑ سے پچاس سےساٹھ من گندم کی فصل کے بجائے 20 سے 30 من گندم حاصل ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khadfbr.jpg