ملکی سلامتی،سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے،ذمہ داریاں پوری کریں گے،آرمی چیف

7armycheifccczimadari.jpg

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی و سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ہمیشہ اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ گفتگو80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کی ، کانفرنس کی صدارت آرمی چیف نے کی جس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز شریک تھے۔

کانفرنس میں شریک پاک فوج کے افسران کو نیشنل سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز، جوابی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ امور سے متعل بریفنگ دی گئی۔


اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیااور اعلی سطح پر آپریشنل تیاریوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک صورتحال میں ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک پروفیشنل ادارے کے طور پر اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
جناب کس مکتب فکر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؟
اور وہ بھونسری کا تمہارا گنجا ابّا اب تک تین ٹھڈے کھا چکا ہے ہر ٹھڈے پر دس سال کے لئے باہر بھا گ جاتا ہے