ملکی دفاع کیلئے عوام اپنی افواج کے ساتھ ہیں:آرمی چیف کا یوم دفاع پر پیغام

amry-cheif-coas-6s.jpg


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ ملکی دفاع کیلئے پاکستان کی عظیم قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر (یوم دفاع پاکستان) اور یوم شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567006445966614530
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، بہادر پاکستانی قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔