
پاکستان کی جانب سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو کل ملک بھر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں کل ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کر دیا گیا،وفاقی حکومت کی جانب سےاعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق کل ملک بھر میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر چھیانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا،کینیڈا میں تین روزہ سوگ منایا جارہاہے۔
https://twitter.com/x/status/1568892383235870721
کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ تخت سنبھال لیا، لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں تاریخی تقریب کے دوران نئے بادشاہ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس حوالے سے قومی پرچم کو مکمل بلند کیا گیا۔
برطانیہ بھرمیں اتوار تک مزید شاہی فرمان جاری کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا،جس کے بعد قومی پرچم ملکہ کی موت کے سوگ میں دوبارہ سرنگوں کردیا جائے گا،آخری رسومات سے قبل نئے بادشاہ اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز جائیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس نوٹیفکیشن پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کیا ہم اب بھی غلامی کے دور سے گزررہے ہیں، ہم نے ملک تو آزاد کروالیا لیکن ذہنی غلامی سے کب نکلیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1568878252223246336 https://twitter.com/x/status/1568908452852043777 https://twitter.com/x/status/1568902288173039616 https://twitter.com/x/status/1568899858022469633 https://twitter.com/x/status/1568899955850346498
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/queeni1h11h.jpg