
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کوئین ایلزبتھ ٹو کی دعوت سالگرہ میں شرکت کی ۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشن دفتر نے وزیر اعظم کو ملکہ ایلزبتھ کی سالگرہ کی تقریب پر بلایا۔
تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر بھی شریک تھے۔وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب بھی کیا اور ملکہ برطانیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس تقریب کے دوران شہبازشریف نے دلچسپ چٹکلوں سے تقریب کو کشت زعفران بنادیا۔
دوران تقریب شہباز شریف نے گلاس اٹھاکر چئیر کرنے کا کہا ، انہوں نے کہا کہ گلاس اٹھائیں اور لہرائیں بعدازاں انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ سافٹ ڈرنگ جس پر شرکاء کے قہقہے لگ گئے
ان کا کہنا تھا کہ گلاس اٹھائیں اور ملکہ برطانیہ کی صحت اور خوشی کے لیے دعا کریں
https://twitter.com/x/status/1534558077269188610
اس موقع پر شہبازشریف نے برطانوی ہائی کمشنر کو اپنے ہاتھ سے کیک بھی کھلایا
سوشل میڈیا صارفین نے شہبازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہبازشریف کو اپنے عہدے کا کچھ تو خیال کرنا چاہئے تھا، وہ تو غلامی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534761553689513984 https://twitter.com/x/status/1534649055657308166 https://twitter.com/x/status/1534699081297272832 https://twitter.com/x/status/1534699081297272832
صحافی عدنان عادل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی مبارک دینے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن گئے۔ حالانکہ جب وہ وزرا سمیت حال میں لندن گئے تھے تو برطانوی وزیراعظم نے ان سے ملنا گوارا نہیں کیا تھا۔ وہ آج سفارتخانہ اسلیے گئے کہ برطانوی ریاست نے امریکہ سے کئی معاملات طے کروائے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534600900827877378
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sah1h1121.jpg
Last edited: