ملت ایکسپریس میں خاتون کی ہلاکت کا معاملہ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

5khatoonpostmattimsjj.png

ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد مبینہ طور پر ٹرین سے چھلانگ لگاکر جاں بحق ہونے والی خاتون مریم کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئےتحقیقات جاری ہیں، کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مریم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں مریم کی موت کی وجہ بیان کی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون حادثاتی طور پر جاں بحق ہوئی اور موت کی وجہ مختلف ہڈیوں کا ٹوٹنا اور زیادہ خون بہہ جانا ہے، مریم کے جسم پانچ مقامات پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، تاہم سر پر لگنےوالی چوٹ کے باعث مریم کی موت واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی سےفیصل آباد جانےوالی ٹرین میں پولیس اہلکار کی خاتون اور بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، خاتون مبینہ طور پر ٹرین کی کھڑکی سے باہر کود گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم وہ عدالت سے ضمانت ملنے پر رہا ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک ریلوے نے واقعہ کے حوالے سے گزشتہ روز تفصیلی بیان جاری کیا تھاجس میں ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر ریلوے نے خود مقدمہ درج کروایا، جس بوگی میں واقعہ پیش آیا اس میں موجود مسافروں سے رابطہ کرکے بیانات لیے جارہے ہیں، پولیس اہلکار میر علی سے بھی ابتدائی بیان لے لیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ مسافروں سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مذکورہ خاتون کسی اور مسافر کی بک کی گئی سیٹ پر بیٹھی تھی، مسافروں نے خاتون کو اٹھنے کیلئے مجبور کیا اور جوابا اس کے سامان کو بکھیرنے کی کوشش کرنے لگی، ایسے میں مسافروں نےپولیس اہلکاروں کو بلایا، پولیس اہلکار ے 20 سے 25 منٹ تک خاتون کی منت سماجت کی مگر جب وہ نہیں مانی تو اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ویڈیو میں سب کے سامنے ہے
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
بھلے کچھ بھی ہوا ہو - سندھ پولیس اور سندھ مافیا راج پر کسی کو اعتبار نہیں اور بادی اور نظر میں یہ واقعہ ٹرین سے دھکا دینے کا ہی ہے
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
تمام مُسافر جو اُس پر پولیس کی حق میں گواہی دیں اور وہ تمام پراسیکیوشن افسران کو کیس کو پولیس کے حق میں لیجانے کی کوشش کریں ، ان سب کو چلتی ٹرین میں اتنا تشدد کیا جائے کہ انکے پاس جان بچانے کے لیے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے سوا کوئی راستہ نہ بچے۔
پھر دیکھتے ہیں کتنے لوگ بچتے ہیں۔