ملتان کی گرمی میں فاسٹ بولرز موت کے کنویں میں کھیلیں گے:عاقب جاوید

aqib-javeed-on-pak-wst-in-in-multab.jpg


سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے شدید گرم موسم میں پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی مخالت کردی۔ ان کا کہنا ہےملتان کی گرمی میں فاسٹ بولرز موت کے کنویں میں کھیلیں گے۔ اتنے سخت موسم میں ٹی 20 میچز تو رات کو کھیلے جا سکتے ہیں ، ون ڈے میچز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کا شیڈول کسی اور وقت بھی رکھ سکتا تھا، کوالٹی کرکٹ تو ہونی نہیں، بس پوائنٹس کے لیے یہ سیریز کھیلی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ماہرین کی رائے ہے کہ اتنی گرمی میں گھروں سے کم سے کم باہر نکلیں، ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولرز میچز میں نوے میل کی رفتار سے دس اوورز بولنگ کریں گے، یہی نہیں فیلڈرز کو بھی پچاس اوورز کی فیلڈنگ کرنا ہو گی۔


عاقب جاوید نے کہا کہ اس درجہ حرارت میں بولنگ کرنے کی تو اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے، فاسٹ بولرز کی بولنگ تو موت کے کنوئیں میں کھیلنے کے مترادف ہو گا۔ اس طرح بیٹرز بھی جب لمبی اننگز کھیلیں گے، رننگ کریں گے تو انہیں بھی مشکلات ہوں گی۔

عاقب جاوید نے پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف کاؤنٹی میں جہاں کھیلے ہیں، وہاں کا موسم بہت مختلف تھا، پاکستان کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پندرہ سے بیس دن لگتے ہیں، اس موسم میں ان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
پی سی بی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گراونڈ کیوں نہیں بناتی۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
پی سی بی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گراونڈ کیوں نہیں بناتی۔
KPK kelne aaye ga kon ? KPK ka naam hi sun kaar saray logon ki POTI nikal jatee hai jese ke KPK main insaan nahin insaan numa haiwaan rehte hain.
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Should make an international level stadium in Skardu. Would be good for cricket in Winter, unless there are altitude issues by ICC . Also India be luch talay ga.