ملتان:پکڑا گیا چور خالد مسیح دوران تفتیش ثمینہ نامی عورت نکلی

khaldi1h11.jpg

ملتان : پولیس کی تاریخ کا انوکھا واقعہ : دوران تفتیش مرد چور عورت نکلی جس پر پولیس ملازمین بھی حیران رہ گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ پرانی کوتوالی پولیس نے چوری کے ایک مقدمہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ایک چور کو پکڑا،دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا چور مرد نہیں بلکہ عورت ہے جس نے اپنا نام ثمینہ بتایا، چور نے خالد مسیح کے نام سے نادرا سے شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا ہے۔

ذرائع پولیس کے مطابق چور رشید آباد کے قریب بیوی اور ایک بچی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، پولیس نے بیوی سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، دوران تفتیش اس نے اپنا نام ثمینہ بتایا ہے۔

بعدازاں پولیس نے چور کو عدالت پیش کیا تو چور نے خود کو لڑکی بتایا جس کے بعد عدالت نے ملزم کا میڈیکل کروانے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب ملتان کے دلہا کو دلہن چونا لگاگئی۔بارات آنے سے قبل ہی دلہن اہلخانہ سمیت گھر کو تالے لگاکر فرار ہوگئی۔

دلہا دلہن کے خلاف شکایت لیکر سجی ہوئی گاڑی میں ہی تھانہ پہنچا اور دلہن کے خلاف شکایت درج کروائی۔

دلہے نے الزام لگایا کہ اس نے شادی کی تیاریوں کیلئے دلہن کے خاندان والوں کو 3 لاکھ روپے دئیے تھے،
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

بلاول سے کوئی خونی رشتےداری ؟؟؟

جوڈیشیل کمیشن بنا کر معاملہ تفتیش کے لے ہائی پاورڈ جے آئی ٹی کے سپرد کر دیا جانا چاہیے
 

Back
Top