مقامی قرضوں میں بڑا اضافہ،موجودہ حکومت نے 13 ماہ میں کتنے ہزار ارب قرض لیا؟

shhebaz-sharif-loan-pakistan-pdm.jpg


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت نے 13 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار ارب کا قرض لیا، مقامی قرضوں میں ایک سال کے دوران 8ہزار ارب کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مقامی قرض کے مجموعی حجم میں رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق مئی2023 کے اختتام پر ملک کے مقامی قرضوں کا حجم37ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزارت خزانہ کےسابق ترجمان مزمل اسلم نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے 13 ماہ کے دوران16ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1676593898058121216
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں لیا گیا قرضہ ملک کے مجموعی قرضے کا 37اعشاریہ 2 فیصد بنتا ہے۔ مزمل اسلم نے عام الفاظ میں سمجھاتے ہوئے مثال دی کہ پچھلے13 مہینوں میں ایک سو میں سے 37 روپے کاقرض لیا گیا ، ملکی تاریخ میں اتنا زیادہ قرض ایک سال میں کسی حکومت نے نہیں لیا۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
every govt has secured loans since many decades so no smoking gun here
Taking that much loan and still decreasing reserves . Destroying every industry into negative growth. Putting payments / liabilities on hold. Income decreases sharply. Nothing remain to default