مفتی تقی عثمانی 39 دن بعد ہونیوالا نکاح درست قراردے چکے ہیں

taqi111i.jpg

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں 7،7 سال کی سزا سنادی گئی ہے، اگرچہ فیصلے کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی خاورمانیکا سے طلاق کے 48 دن بعد ہوئی تھی۔

مفتی تقی عثمانی صاحب نے فیڈرل شریعت کورٹ کے جج کے طور پر فیصلہ دیا کہ 39 دن بعد ہونے والا نکاح شرعی طور پر درست قرار پائے گا۔

بینچ میں اعلیٰ حضرت پیر کرم شاہ الازہری مرحوم بھی شامل تھے۔
https://twitter.com/x/status/1754100637753913503
دلچسپ امر یہ ہے کہ مفتی تقی عثمانی نے عدت میں نکاح فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ سپریم کورٹ کا بھی 39 دن کا فیصلہ موجود ہے۔

جامعہ العلوم اسلامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق خلع یا طلاق کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے سے پہلے عورت کے لیے عدت گزارنا لازمی ہے، عدت کی مقدار تین حیض گزرنا ہے(بشرطیکہ عورت حاملہ نہ ہو؛ کیوں کہ حاملہ کی عدت تو وضع حمل ہے)، اور حمل نہ ہونے کی صورت میں عدت کی کم از کم مقدار انتالیس (39) دن بن سکتی ہے۔

فتویٰ کے مطابق انتالیس دن سے کم دنوں میں عدت پوری نہیں ہوسکتی ہے، کیوں کہ جس دن طلاق یا خلع لی ہو اگر اس کے فوراً بعد حیض آجائے تو حیض کی کم از کم مدت تین دن ہے، اور طہر کی کم از کم مدت پندرہ دن ہے، لہٰذا اگر تین دن حیض اور پھر پندرہ دن طہر، اس کے بعد پھر تین دن حیض اور پندرہ دن طہر ، پھر تین دن حیض کے لگائے جائیں تو یہ انتالیس (39) دن ہوجائیں گے، تو گویا انتالیس دن سے پہلے حیض مکمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا عدت بھی پوری نہیں ہوسکتی ہے۔

عوام میں جو مشہور ہے کہ عدت تین مہینہ میں گزرتی ہے تو یہ بات کلی طور پر درست نہیں ہے؛ کیون کہ ہر عورت کی حیض کی عادت مختلف ہونے کی وجہ سے حیض کی مدت بھی مختلف ہوسکتی ہے۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس اس مقدمے سے شریفوں اور ان کے حمایتیوں کو کیا حاصل ہوا۔ جن لوگوں نے سود کو حرام قطعی ہونے کے باوجود حلال قراردلوایا۔ انہیں عدت جو ایک خاتون کا ذاتی مسئلہ تھی سے کیا لینا دینا تھا۔ اس میں مانیکا جو اس خاتون کا سابق شوہر تھا اس کا بھی کوئی حق نہیں جب وہ اسے طلاق دے چکا ہے اور اس عورت پر اس کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس سارے مقدمے میں زاتی بغض و عداوت وعناد نکالا گیا ہے۔
 

GuyFawkes

Politcal Worker (100+ posts)
IN this fucked up opposite world they forget that he point of idat is NOT to prosecute people, it was to ascertain the fatherhood of potential child. they are using Quran for their nefarious and dirty games. If a child was born to Mrs.Khan, within 6 months of marriage it would have been a problem that if this child is from the previous husband or the new husband as no such thing happened, this is a joke on Quran 'naozobillah'
 

Back
Top