وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر وار شروع کردیئے ہیں، دونوں ایک دوسرے کی حکومتوں کو معاشی بدحالی کا الزام دیتےنظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےایک پریس کانفرنس کے دوران موجودہ معاشی بحران کا سارا ملبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ سا بق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی ،ا نہوں نے آئی ایم سے پیٹرول کی قیمت اور ٹیکسز میں اضافے کا معاہدہ کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ حکومت ملک سے آئی ایم ایف کی چھٹی کرانے کے بجائے ملک کی چھٹی کرانے چلی تھی، عمران خان ملک کا قرضہ کم کرنے آئے تھے تو قرضہ بڑھ کیسے گیا؟ ان کےد ورمیں لوگ چینی کیلئے لائینوں میں لگے ہوئے تھے، ہم سے کہتے ہیں روس سے تیل خریدو ، کیا انہوں نے روس سے تیل خریدا؟ کیا 70 سال کی پاکستانی تاریخ میں کسی نے روس سے تیل خریدا؟
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے معیشت حماد اظہر نےٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مفتاح کی اوور ایکٹنگ اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتی کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے قبل ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1566062444849631233
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطرہ صرف حکومت کی تبدیلی کے آپریشن اور اس کے بعد 2 ماہ تک مفلوج فیصلہ سازی کے بعد سامنے آیا، ابھی بھی غیر یقینی کی صورتحال ختم نہیں ہوئی اور نا ہی موجودہ حکومت کی کوئی معاشی سمت نظر آرہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10hammadvsmiftah.jpg