
پاکستان کےو زیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے مذہبی خیالات کو طالبان سے تشبیہ دے کر انتہا پسند قرار دینے کی کوشش کی ہے۔
حسن نثار نے سوال کیا کہ مفتاح اسماعیل صاحب پُوچھنا یہ تھا کہ عمران خان قرآنی آیات کا حوالہ نہ دے تو کس کتاب کا حوالہ دے؟
https://twitter.com/x/status/1518144480179798016
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکہ جانے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر قرآنی آیات "امر بالمعروف" کا سہارا لے کر ایک مہم چلائی۔
مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی اس مہم کو افغانستان کی طالبان حکومت کےادارے سی پی وی پی وی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ عمران خان شائد ہمیں برائی اور خود کو اچھائی کے طور پیش کرتے ہیں،غالبا افغان طالبان کی حکومت میں اس نام سے ایک وزارت بھی قائم کی گئی تھی۔
معروف ڈرامہ نگار اور اداکار خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا گناہ کیا ہوسکتا ہے کہ مفتاح اسمعیل امریکہ میں بیٹھ کر اُمریکیوں کو شکائت کر رہا ہے کہ عمران خان امر بالمعروف کا ذکر کرتا ہے استغفراللہ
https://twitter.com/x/status/1517897303469789185
صحافی طارق متین نے تبصرہ کیا کہ مفتاح اسماعیل صاحب نے تو اخیر بیہودگی کی ہے اور یہ راتب خوروں کی خاموشی اس سے بڑھ کے بیہودگی ہے۔ شرم نہیں آتی ان کو۔
https://twitter.com/x/status/1518015329426935808
ارم زعیم نے لکھا کہ اگر مُلا فضل کی طرف سے مفتاح اسماعیل پر قرآن اور اسلام کے نام پر عمران خان کا مذاق اُڑانے پر کوئی فتوی یا مذمت آئے تو برائے مہربانی لنک شئیر کر دیں جب ڈیجیٹل کرنسی اور WEB 3.0 پر شرمندگی اُٹھانی پڑھی تو قرآن/اسلام بیچ میں لا کر انتہاپسندی کی طرف Atlantic کونسل کو چکر دینے لگ گیا
https://twitter.com/x/status/1518007751078785031
میر محمد علی خان نے کہا کہ اس سے بڑی لعنت کوئی ہو سکتی ہے کہ ایک سیاستدان ایک غیر مُسلم مُلک میں قُرآن کی آیات پڑھنے والوں کو دہشت گرد کہے ؟
https://twitter.com/x/status/1517971041510989826
انورلودھی نے تبصرہ کیا کہ مفتاح اسماعیل نے امریکہ میں قرآنی آیت کے بارے میں جس طرح گفتگو کی ہے اس پر حکومت میں شامل اسلام کے علمبردار فضل الرحمن نوٹس لیکر احتجاج کریں گے یا گردن جھکا کر حکومت انجوائے کرتے رہیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1517969110868574210
سلطان سالارزئی نے سوال کیا کہ کیا قرآنی آیات پڑھانا غلط ہے نعوذباللہ؟
https://twitter.com/x/status/1517937038376452100
سہیل کا کہنا تھا کہ کسقدر گر گئےلوگ ۔۔۔ ایک شخص کو گرانے کے لیۓ ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1518081072403304449
تنویر نے لکھا کہ اقتدار کے لیے ایمان فروشی بھی کر لیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1517942811663863808
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftahi11h2h2.jpg
Last edited: