
اینکر علینہ فاروق شیخ نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی ماریہ میمن کر رہی ہیں ۔
علینہ فاروق شیخ اپنے ماں نہ بننے کے فیصلے بارے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اپنی چوائس تھی کہ میں نے ابھی ماں نہیں بننا۔ اپنی شادی شدہ زندگی بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے شوہر کو شادی سے پہلے سے جانتی تھی اور ہماری 10 سال کی گہری دوستی بھی تھی اس کے باوجود جب ہماری شادی ہوئی تو اپنی اپنی جگہ پر ہم دونوں ہی ابھی اس ذمہ داری کے لئے تیار نہیں تھے، پھر وقت گزرتا گیا ہمارے رشتہ داروں میں اس حوالے سے باتیں ہونے لگیں تو ہم نے اس حوالے سے بات کی مگر تب بھی ہم حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے تھے۔
علینہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت میر شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں۔ شروع میں میرے دل و دماغ میں سب چل رہا تھا مگر میں تیار نہیں تھی اس ذمہ داری کے لئے۔ گھر والوں کا پریشر بھی آیا، سسرال کا پریشر بھی آیا، لیکن میں تیار نہیں تھی تو میں نے اور میرے شوہر نے بات کی اور ہم نے آپسی رضامندی سے طے کیا ابھی ہمیں بچے نہیں چاہیئں کم از کم 35 سال کی عمر تک۔
علینہ نے کہا کہ ان کے اس فیصلے کے بعد سب کی طرف سے سمجھانے والا سلسلہ شروع ہو گیا کہ بڑھاپے میں تمہارا سہارا کون بنے گا ، کچھ لوگوں نے مجھے خودغرض بھی کہا، لیکن میری نظر میں بچہ پیدا کرنے کی کوئی وجہ تو ہونی چاہئے، کیا وہ لوگ خودغرض نہیں جو بڑھاپے کے سہارے کیلئے بچہ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں شادی اور بچے پیدا کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، اور بچے کے بغیر عورت کو ادھورا سمجھا جاتا ہے وہاں ہمارے اس فیصلے پر بہت تنقید کی گئی، جب ہم دونوں ابھی تیار نہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے، اس فیصلے پر انہیں خاندان اور رشتے داروں سے شدید قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
علینہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اگر آپ اولاد کی ذمہ داری میں پڑ جاتے ہو تو آپ کی اور آپ کے پارٹنر کی لائف عجیب ہو جاتی ہیں، ایک دوسرے کے لئے وقت نہیں بچتا، ابھی ہمیں اپنی زندگی جینی ہے انجوائے کرنی ہے۔