معاشی بحران ، 10ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنے فیصد کمی ہوئی؟

big-industry-doen-pakistan-aa.jpg


بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پہلے 10ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 میں صنعتی پیداوار 21اعشاریہ 7فیصد گرگئی،چینی کی پیداوار میں 10ماہ میں 15.43فیصد کی کمی ہوئی۔

سوتی دھاگے کی پیداوارمیں 20.53فیصد کی کمی ہوئی، کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 11.38فیصد کی کمی ہوئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.24فیصد کی کمی ہوئی،اعداد وشمار کے مطابق کھاد کی پیداوار میں 8.80فیصد کی کمی ہوئی، گاڑیوں کی پیداوار میں 45.58فیصد کمی ہوئی،سیمنٹ کی پیداوار میں 13.84فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دس ماہ میں فوڈ کے شعبے کی صنعتوں کی پیداوارمیں 52۔8فیصد کمی ہوئی،جولائی سے اپریل لکڑی کی صنعتوں کی پیداوارمیں 64 فیصد، کوک کی پیداوار 24۔11 فیصد کم ہوئی،ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوارمیں 86۔17 فیصد، فارماسوٹیکلز 26۔24فیصد اورتمباکوکے شعبے کی پیداوار 45۔27 فیصد مزید گرگئی ہے۔

کمپیوٹرز، الیکڑانکس اورآپٹیکل پراڈکٹس کی پیداوار میں 65۔27 فیصد اور الیکٹریکل ایکوئپمنٹ کی پیداوار05۔13فیصد کم ہوگئِی،مشینری اور ایکوئپمنٹ 48۔45 فیصد جبکہ فرٹیلائزرسیکٹر کے شعبے کی پیداوار 80۔8فیصد مزید کم ہو گئی۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Enemies of Pakistan pay special thanks to Gen Bajwa, Nadeem Anjum, Nawaz, Zardari, Shahbaz, and Marium for over-achieving 10% of their goal.