
صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، بچے کو معمولی غلطی پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،تحصیل علی پور کے علاقے موضع جگمل میں بااثر وڈیرے نے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر حافظ قرآن چرواہا کو پھانسی دے دی۔
چرواہے محسن کو وڈیرے فیاض غزلانی نے پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے حافظ قرآن بچے کی موت واقع ہوگئی، ظالم وڈیرے نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے لئے لاش کو درخت پر لٹکانے کی پھانسی کا رنگ دے کی کوشش کی۔
بچے کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حافظ محسن کو روزے کی حالت میں ظالم وڈیرے نے تشدد کرکے جان سے مار دیا، واقعے کے بعد پولیس کو متعدد بار اطلاع دی، مگر پولیس بااثر وڈیرے کے خلاف کارروائی کیلئے تیار نہ ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1517477345254330373
متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی، اور لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وڈیرے فیاض غزلانی کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے اسے زدوکوب کیا اور اپنی تحویل میں لیکر خود پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور گرفتار کرایا۔
ادھر علی پور پولیس نے جاں بحق چرواہے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اسپتال سے رابطہ کرلیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی،واقعے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muzafr-garh-police-gots.jpg