مطیع اللہ جان کو بنا سمجھے اوریا مقبول جان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

3mattotyayajkshs.png

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو گزشتہ روز کے جلسے سے متعلق اوریا مقبول جان کی ایک ٹویٹ کو بغور پڑھے تنقید کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطیع اللہ جان نے اوریا مقبول جان کی جانب سے ن لیگ کے مینار پاکستان پر ماضی کے ایک جلسے کے کلپ پرردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو اوریا مقبول جان نے بھی مطیع اللہ جان کو آئینہ دکھادیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اوریا مقبول جان نے مینار پاکستان پر ن لیگ کے ماضی میں کیےگئے ایک جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کی جس میں عوام نا ہونےکے برابر تھی، اوریا مقبول جان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان باہر تھا تو یہ عالم تھا، آج عمران خان کو گرفتار کرکے اور پوری ریاستی مشینری لگا کر جلسہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1715827864400986553
سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اوریا مقبول کی ٹویٹ کو بغور پڑھے بغیر ہی ن لیگ پر تنقید کا جواب دینا ضروری سمجھا اور کہا کہ یہ نام نہاد تجزیہ کار ماضی کی ایک جعلی ویڈیو کو استعمال کررہے ہیں جس سے ان کے آئی کیو اور سچائی کا پتا چلتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1715977480324956259
اوریا مقبول جان مطیع اللہ جان کی جانب سے بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش علم حاصل کرتے وقت آپ نے تھوڑی محنت کرلی ہوتی تو آپ کو میرا ٹویٹ سمجھ آجاتا، میں نے اپنی ٹویٹ میں یہ لکھا ہے کہ یہ اس دور کا جلسہ ہے جب عمران خان باہر تھے تو ن لیگ کے جلسوں میں الو بولتے تھے۔

اوریا مقبول جان نے کہا کہ اب عمران خان قید کا شکار اور ان کی پارٹی تشدد کا شکار ہے، شیر قید ہو تو گیڈر رقص ضرور کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1716027523828748761