
مضر صحت کھانا کھانے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت بگڑ گئی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کسی کا بھجوایا گیا مضرصحت کھانا کھا لیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کیلئے کسی نے کھانا بھجوایا جس میں کچھ ملا ہوا تھا جو مبینہ طور پر انہیں کھلانے کی کوشش کی گئی ہے، کھانا کھانے سے ان کی طبیعت بگڑ گئی، انہوں نے الٹیاں بھی کیں اور سانس مسلسل خراب ہے۔
کامران ٹیسوری کو گورنر ہاؤس میں زیر علاج رکھا گیا ہے، مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا ہے۔ گورنر سندھ کو کھلائے گئے کھانے کو ٹیسٹ کرانے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں، انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی اور لاہور میں کھانے کے مشہور مقامات پر جا کر لوگوں کے درمیان بیٹھ کر بھی کھانا کھایا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tesso11u121.jpg