مشکلات کے باوجود ہواوے کی آمدنی میں اضافہ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
28169271_47088191.jpg


بیجنگ: امریکی دھمکیوں اور مشکلات کے باوجود مایہ ناز چینی ٹیکنالوجی کمپنی ”ہواوے “ کی آمدنی میں اضافے ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ہواوے کو مئی میں بلیک لسٹ کر دیا تھا اور مختلف امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے لئے بھی محدود کردیا گیا، مگر اس سب کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں ہواوے کمپنی کی آمدنی میں سال کے پہلے حصے میں 23فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سمارٹ فون کی شپمنٹ میں بھی 24فیصد تک اضافہ ہوا۔ کمپنی کے چیئرمین لیانگ ہوا کا کہنا تھا کہ لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود ہماری آمدنی میں اضافہ ہوا، ایسا نہیں ہے کہ ہمیں مشکلات نہیں ہیں یہ مختصر مدت کے لئے ہماری ترقی کی شرح کو متاثر کرکر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سیکورٹی خطرات کے پیش نظر ہواوے کمپنی کی جانچ کی جارہی ہے ۔متعدد ممالک نے چینی کمپنی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہواوے ٹیکنالوجی کے ذریعے ان ممالک کی نگرانی کرسکتا ہے تاہم چینی کمپنی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔

https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Business/5606-1564426800
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
چین کی حکومت نے اپنی چینی موبائل کمپنی ہواوے کو مکمل سپورٹ دی۔ چینی کمپنیوں اور چینی شہریوں نے اپنی چینی موبائل پروڈکٹ کو مکمل اہمیت دی اور انہوں نے امریکی برانڈ آئی فون کا بائیکاٹ کیا۔ یہ ہی چینی کمپنی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ اور ملک سے باہر ہواوے نے اب سام سنگ کی مارکیٹ کو کور کرنا شروع کردیا ہے۔