مجھے پاکستان کے اندر موجود ایک کرمنل گروہ کے بارے میں آج انتہائی اندر کی خفیہ معلومات اتفاق سےحاصل ہوئی ہیں۔ یہ گروہ پاکستان بھر میں اسمگلنگ، غیر قانونی اسلحہ کے پھیلاو، جعلی کرنسی چھاپنے اور پھیلانے، اور بے راہ روی کے جنسی اڈوں کے کاروبار میں ملوث ہے۔ اس گروہ کی سرغنہ ایک خاتون ہیں
ایک انتہائی منظم طریقے سے غیر قانونی اسلحہ ملک بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔ چونکہ یہ لوگ کرنسی نوٹ بھی چھاپتے ہیں اس لئیے ان کا تعلق انڈین را سے بھی ممکن ہے۔ اس لئے مجھے آئی ایس آئی یا رینجرز کا کوئی اندر کا رابطہ کار چاھئے جو اس معاملے کو سنجیدہ لے اور معاملے کی تہہ تک جائے
کراچی پولیس بھی اس گروہ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور پولیس کے آفیسروں کو جنسی اڈے آفر کئے جاتے ہیں انعام کے طور پر
میں ان تمام معلومات کو رینجرز تک یا آئی ایس آئی تک ڈائریکٹ پہنچانا چاھتا ہوں
براہ مہربانی کوئی اچھا لنک شئیر کریں، جس سے ان اداروں سے میں رابطہ کر سکوں
اس ملک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور میں اپنا فرض پورا کرنا چاھتا ہوں
شکریہ