Haidar Ali Shah
MPA (400+ posts)
ٹھیک ہے جناب، آپ کا حکم سر انکھوں پر۔ مجھے اچھا لگا آپ واپس آ گئے۔ صاحب زبان سے ذیادہ صاحبِ مشاہدہ ہونا ضروری ہے، جو میرا خیال ہے آپ کے پاس زیادہ ہے لیکن آپ سیریس بھی لکھتے لکھتے بات کو طنزیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تحریر کی ایک روانی ہوتی ہے اور اس میں جب بھرتی کا طنز ڈالا جائے تو اس کا اثر مضمون کی کوالٹی پہ بھی پڑتا ہے۔ جو ٹیمپو شروع سے سٹارٹ کیا ہے اسے آخر تک جانے دیں، پھر آپ کی تحریر مزید نکھر جائے گی۔
حماقتیں آپ کی پسندیدہ کتاب ہے، اس کے مضامین کی ساخت پہ تھوڑا سا غور کریں، شفیق الرحمان سے سیکھیں، پھر ایک مضمون لکھیں آپ کو خود خوشی ہو گی۔ دوسری بات اپنی ذات کو مدِ نظر رکھ کر لکھیں، آپ نے کسی کو خوش نہیں کرنا، آپ نے وہ لکھنا ہے جس سے آپ کی اپنی ذات فائدہ حاصل کرے، آپ میں بہتری لائے، آپ کی سوچوں کو پختہ کرے، آپ کے خیالات کو وسعت و گہرائی دے۔ اگر آپ غور کریں تو آپ کے پہلے آرٹیکل اور موجودہ آرٹیکل میں اتنا فرق نہیں۔ خیالات اور ان کی گہرائی بھی وہی ہے۔ وقت کے ساتھ آپ جیسے با صلاحیت شخص کو بہتر ہونا چاہیے تھا۔
میرا تو بس یہی مقصد تھا، نہیں تو مجھے آپ کے سیاسی خیالات سے کچھ لینا دینا نہیں۔ خان صاحب کی شان میں میرے تعریفی الفاظ بھی اسی فورم کا حصہ ہیں۔ بہر حال میرا ایک سیاسی اندازِ فکر ہے جو ظاہری بات ہے آپ کے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
باقی آپ کا طنز ظاہری بات ہے مجھے اچھا نہیں لگتا تھا جب آپ کہتے ہیں کہ تم بھی دو لائینیں لکھ کر دکھاؤ۔ ابھی لکھی ہی نہیں جاتی تو کیا کروں۔(bigsmile) باقی مجھے آپ سے حسد نہیں، انسان ہر ایک سے سیکھتا ہے، آپ نے غور نہیں کیا کہ آپ سے کچھ سیکھ کر ہی عبدل الجبار صاحب کو جواب لکھا تھا۔
ارے یار غلطی ہوگئی اس وقت یہی خیال تھا. اب خیالات میں "پختگی" آگئی ہے نا آپ پھر بھی.....
میں ہر مضمون کو آخر میں طنز کا تڑکا اس لئے لگاتا ہو کیونکہ مجھے خود "سیریس" مضامین زہر لگتے ہیں. شفیق الرحمن کو پسند کرنے کی وجہ بھی یہی ہے وہ "نیلی جھیل" میں رستم کے منہ سے دنیا کی منافقت کے بارے میں بات کرتا ہے . کہ "* دنیا آپ کو کھبی نہیں سمجھے گی ایک دن آئے گااور چپکے سے اس دنیا سے رخصت ہو جاؤ گے۔یہاں سے جاتے وقت تم متحیرہو گے کہ یہ تماشا کیا تھا۔ اس تماشےکی ضرورت کیا تھی۔یہ سب کچھ کس قدر بےمعنی اور بے سود تھا' میرے خیال میں یہ دنیا پر طنز ہے لیکن ہو سکتا ہے مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو.
میرے خیال میں "کا" کی" کے غلطیوں میں کمی کا امکان تو ہے لیکن سوچ شاید بدل نہ سکو.