
مری میں سخت سردی اور ٹریفک جام کے باعث 21 افراد کی اموات پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ن لیگی رہنماؤں نے ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں مری میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سیاحوں کی اموات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر معمولی برف باری اور سیاحوں کی آمد سے یہ صورتحال پیش آئی۔
https://twitter.com/x/status/1479767777556762625
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنی بے سمت حکومت کے بجائے جاں بحق ہونےو الے لوگوں کو ہی موردالزام ٹھہرارہے ہیں، جب بھی کچھ غلط ہوتا ہے اس کا کوئی نہ کوئی ذمہ دار ضرور ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1479823519810826240
شہباز شریف نے مزید کہا کہ 22 کروڑ عوام کے اس ملک کو وہ لوگ چلارہے ہیں جو خود کو صرف کسی بھی واقعہ کی ذمہ داری سے بچانے میں لگے ہوئےہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ" یہ کیسا انسان ہے، پی ایم ڈی نے 31 دسمبر کو ہی مری میں شدید برفباری کی وارننگ جاری کردی تھی
مگر تب حکومت میں موجود ہر شخص سورہا تھا"۔
https://twitter.com/x/status/1479770941886386176
انہوں نے مزید کہا کہ موسم کو آنے سے پہلے جانچنے میں ناکامی کا الزام لوگوں پر لگارہے ہیں، ایسے شخص کو وزارت عظمیٰ پر لانے والے لوگوں کے دکھوں پر اللہ کے غضب کا مزہ چکھیں گے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بھی اس حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بے حسی، ظلم، نالائقی، نااہلی کی انتہا ہے۔ کرپشن اور نالائقی ایک طرف، موت کے منہ میں جانے والوں کو ہی موردالزام ٹھہرانے پہ استعفیٰ دیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1479769073584009217
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آپ خود ہیں انکوائری کا حکم نہیں مجرمانہ غفلت کا جواب آپ کو دینا ہے۔ یہ ریاست مدینہ کے دعویدار کا بیان ہے۔