وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اکثر جگہوں پر مخصوص دھات سے بنا گلاس نظر آتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تبصرے کیے گئے تھے تاہم اب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گلاس پکڑے ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کے بعد اب بلاول بھٹو نے بھی گلاس تھام رکھا ہے، مریم نواز تو وزیراعلیٰ پنجاب بن گئیں کیا بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے؟
صحافی شاکر محمود اعوان نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: مریم نواز کے بعد بلاول بھٹو نے مخصوص دھات سے بنا مگ، گلاس تھام لیا ہے۔۔
صحافی خرم اقبال نے لکھا: مریم نواز کے بعد بلاول بھٹو کے ہاتھ میں بھی کرشماتی گلاس؟۔۔!!
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: وزیراعظم بننے کے سپنے! بلاول بھٹو زرداری نے بھی مریم نوازشریف کی طرح گلاس پکڑ لیا ہے!
کامران محمود نے لکھا:گلاس میں ایسا کیا ہوتا ہے جو پہلے مریم نوازشریف اٹھا کر گھومتی تھی اور اب بلاول بھٹو بھی اٹھا کر گھوم رہے ہیں!
ہانیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: یہ گلاس والا پیر کون ہے؟ پہلے مریم نواز گلاس لئے پھرتی تھی اب بلاول بی بی بھی گلاس لئے پھرتی ہیں!
ایک صارف نے لکھا: مریم نوازشریف کے بعد بلاول بھٹو کے ہاتھ میں بھی کرشماتی گلاس؟۔۔!!
ہادیہ سعدی نے لکھا: مریم نوازشریف نے سٹیل کا گلاس پکڑا اور وزیراعلیٰ بن گئی، اب بلاول بھٹو نے بھی سٹیل کا گلاس پکڑ لیا ہے، بلاول کیا اب وزیراعظم بننے جارہا ہے؟؟؟
شبانہ شوکت نے لکھا:بلاول نے بھی گلاس اٹھا لیا، وزیراعظم تو بنیں گے !