مریم کو BMW دےکرانکوائری بندکرانے کاالزام،عادل راجہ،عباس آفریدی آمنے سامنے

10dilarjabmwwmwmmw.jpg

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر عباس خان آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر مریم نواز شریف اور اسحاق ڈار کو مہنگی گاڑیاں تحفے میں دینے کاالزام سامنے آیا ہے، عباس خان آفریدی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عادل راجا کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی افسر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کےجوائنٹ سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر عباس خان آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ایف بی آر میں کوئلے کی درآمد اور اربوں روپے کی ٹیکس غبن کے حوالے سے ایک انکوائری شروع کی گئی تھی۔

عادل راجا کے مطابق اس انکوائری کے شروع ہوتے ہی عباس خان آفریدی نے مبینہ طور پر مریم نواز شریف اور اسحاق ڈار کو مہنگی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں تحفے میں دیں، مبینہ طور پر اہم حکومتی عہدیداران کو دی گئی رشوت کے بعد ایف بی آر نے ان کے خلاف انکوائری بند کردی۔

https://twitter.com/x/status/1676536982854418432
عادل راجا کے اس الزام پر خود عباس خان آفریدی نے انہیں ٹویٹر پر ہی جواب دیتے ہوئےان الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ میں اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر آپ کے خلاف پاکستان اور لندن میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا، آپ سرعام معافی مانگیں یا عدالت میں ان الزامات کو ثابت کریں۔

https://twitter.com/x/status/1676544148525010945
عباس خان آفریدی نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میں پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پارلیمنٹیرین ہوں، تم نے جھوٹ پر مبنی کہانی بنا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، جب تک میں تم جیسے وطن دشمن سے ناک نا رگڑوالوں تب تک میں تمہیں چھوڑوں گانہیں۔

https://twitter.com/x/status/1676550505898860545
عادل راجا نے اس بیان پرردعمل دیا اور کہا کہ میں خوش آمدید کہتا ہوں آپ مقدمہ کریں، مجھےوطن دشمن کہنے پر آپ بھی جوابی نوٹس کا انتظار کریں، کارروائی کے دوران کوئلے کی درآمد،فروخت کی رسیدیں اور دیگر ضروری دستاویزات ساتھ لائیں، برطانیہ پاکستان کے برعکس ان کرپٹ لوگوں کی جنت نہیں ہے جو صرف ٹویٹ کرکے بھاگ جاتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1676587843747995652
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
Criminals are friends of Criminals. And so called Hukumran khandan are world top corrupt family.
 

Back
Top