
صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے علیم خان کو اپنے حامی اینکر کو سماء میں نوکری دینے کا حکم دیا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کو اینکر کے نام کی تلاش
صدیق جان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ لندن ملاقات میں مریم نواز نے اپنی پارٹی کے علیم خان کو حکم دیا ہے کہ ن لیگ کے ایک زبردست حامی اینکر کو سما میں ملازمت دی جائے۔
صدیق جان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان نے اپنے چینل کی انتظامیہ کو کہہ دیا ہے، اس اینکر کو اگلے چند روز میں جوائن کروا دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1582323919003930624
سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگارہے ہیں کہ یہ اینکر کون ہوسکتا ہے، کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ اینکر طلعت حسین ہے، کسی کا دعویٰ ہے کہ یہ اینکر فہد حسین ہے جو وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ کر دوبارہ اینکر بن جائے گا۔
کوئی سلیم بخاری، کوئی مبشرلقمان، کوئی غریدہ فاروقی کا نام لے رہا ہے لیکن ایک اور صحافی شاہد ثقلین نے طلعت حسین سے متعلق دعویٰ کردیا۔
شاہد ثقلین کا کہنا تھا کہ صدیق جان نے خبر دی تھی کہ کوئی سما جائن کر رہا ہے۔۔ پتہ چلا ہے نیو نیوز سے تو طلعت حسین نے استعفی دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582939622157733889
صدیق جان نے شاہد ثقلین کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا ہے جس سے تاثر ملتا ہے کہ یہ طلعت حسین ہی ہےجو آئندہ چند روز میں سماء ٹی وی جوائن کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h111211.jpg