
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے حسب روایت ایک بار پھر زمان پارک کی مبینہ جعلی ویڈیو شیئر کردی ہے جس پر انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز شریف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کسی گھر کی باؤنڈری وال پر لگے درختوں میں چھپا ایک شخص کوئی آتش گیر شے اچھالتا دکھائی دے رہا ہے، مریم نواز شریف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ ہے جہاں شرپسند اور دہشت گردوں کو رکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637012965777100800
مریم نواز شریف کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرنے پر مختلف حلقوں سے ردعمل آنا شروع ہوا تو کسی نے مریم نواز کی تصحیح کی اور بتایا کہ یہ عمران خان کی رہائش گاہ کے بجائے کسی اور جگہ کی فوٹیج ہے۔
کے پی کے کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما تیمور خان جھگڑا نے مریم نواز کی حال ہی کی گئی غلطی "پاؤلو کوہیڈو" کا طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو زمان پارک کی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637033535415410690
پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ یہ زمان پارک نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637020447786008576
صحافی زنیرہ اظہر نے ٹویٹر صارفین سے مریم نواز شریف کے اکاؤنٹ کو نفرت آمیز ، پرتشدد اور نسلی بنیادوں پر تفریق پیداکرنے سے متعلق بیانات دینے پر رپورٹ کرنے کی درخواست کی ۔
https://twitter.com/x/status/1637071541618761728
ارمینا نامی صارف نے بھی برازیلین مصنف سے متعلق مریم نواز کی غلطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک جعلی ایونٹ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637025305230548993
عدیل راجہ نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہے عمران خان کی رہائش گا ہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637023646614016000
گلوکارہ عینی خالد نے کہا کہ ایسی تمام ویڈیوز سب سے پہلے مریم نواز تک کیسے پہنچ جاتی ہیں؟ کیونکہ یہ ویڈیوز خود تیار کی گئیں ہوتی ہیں، کیا آپ 200 اہلکاروں کے ہمراہ کوئی بلڈوزر ویڈیو میں نظر آنے والے گھر پر حملے کیلئے بھیج سکتی ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1637021804307857408
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryamaaaias.jpg