Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

ممریم نواز نے کہا ہے کہ جس دن میرے والد جدہ میں میرے دادا کی میت کو رخصت کرنے سے پہلے ان کا آخری دیدار کر رہے تھے اور ان کو کہ رہے تھے کہ اللّہ کے حوالے، اب اللّہ کے پاس آپ سے پھر ملوں گا، میں تب بھی ان کے پیچھے کھڑی تھی۔
جس دن میرے والد جدہ میں میرے دادا کی میت کو رخصت کرنے سے پہلے ان کا آخری دیدار کر رہے تھے اور ان کو کہ رہے تھے کہ اللّہ کے حوالے، اب اللّہ کے پاس آپ سے پھر ملوں گا، میں تب بھی ان کے پیچھے کھڑی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1143517994213158912
سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے کالم سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 سال سے سیاست میں تو نہیں مگر سیاست میں نا ہوتے ہوئے بھی ہاوس اریسٹ اور 7 سالہ جلا وطنی جیسی سزائیں بھگت چکی ہوں۔ جس دن والد کو ہائی جیلر قرار دے کر دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی اس دن بھی کراچی عدالت میں موجود تھی اور جج کو آواز دی تھی کہ بیگناہ کو سزا دی ہے اللّہ کا خوف کرو۔
https://twitter.com/x/status/1143516865895047169 https://twitter.com/x/status/1143519846539386880
20 سال سے سیاست میں تو نہیں مگر سیاست میں نا ہوتے ہوئے بھی ہاؤس اریسٹ اور 7 سالہ جلا وطنی جیسی سزائیں بھگت چکی ہوں۔ جس دن والد کو ہائی جیلر قرار دے کر دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی اس دن بھی کراچی عدالت میں موجود تھی اور جج کو آواز دی تھی کہ بیگناہ کو سزا دی ہے اللّہ کا خوف کرو
انہوں نے سہیل وڑائچ کے کالم سے متعلق کہا کہ سہیل وڑائچ صاحب صحافت کا ایک بہت بڑا اور میرا پسندیدہ نام ہیں۔ ان کی کہی اور لکھی باتوں سے راہنمائی لیتی ہوں۔ یہ کالم بھی بغور پڑھا اور کہی، ان کہی باتوں کو نوٹ بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1143523584373141504
واضح رہے کہ سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ مریم نواز کی 20 سالہ سیاست میں سب سے بڑی خامی یہ رہی ہے کہ اس میں تسلسل نہیں ہے ان کے والد مشکل میں ہوں، جیل میں ہو یا کسی امتحان سے گزر رہے ہوں تو وہ متحرک ہو جاتی ہیں۔ ان کا بیانیہ تیز اور بہادرانہ ہو جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1143393080378298368
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/10rlWap.jpg