
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آئین کی سربلندی بہت بہت مبارک ہو، اس فیصلے سے آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تمام ہوگیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں پارٹی صدر میاں شہباز شریف کے ممکنہ طور پر وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے سے متعلق خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ چمکتا دمکتا رکھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سبراہی میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی عدم اعتماد کو مسترد کرنے سے متعلق رولنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد آج متفقہ فیصلہ سنایا ہے۔
فیصلے میں اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی تحلیل کیلئےجانے کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیدیا گیا ہے ، عدالت نے قوم اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پر ہفتہ کی صبح 10 بجے ووٹنگ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8maryamfaislaradaml.jpg