مریم نواز نے پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے،

maryam111n1.jpg

مریم نواز نے پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے،کئی اہم عہدیداروں کی چھٹی کاامکان

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے اور تنظیم سازی کیلئے مریم نواز نے پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں اور پارٹی کے غیرمتحرک عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1571789946003652608
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے وزیرداخلہ راناثناء اللہ بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے اور اہم عہدے پارٹی کے سرگرم اورمحنتی کارکنوں اور رہنماؤں کو دئیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز ضمنی الیکشن والے حلقوں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور جلد ضمنی الیکشن والے حلقوں اور مختلف شہروں کا دورہ کریں گی۔

پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے مختلف حلقوں میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے متعلق پوچھا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کی ہدایت پر پارٹی کی مقبولیت سے متعلق رپورٹس مرتب کرنا شروع کردی ہیں اور تنظیم سازی کا عمل جلدازجلد مکمل کیا جائے گا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)

تے فیر ہن او لوہے دے گلاس دا کی بنے گا؟؟ ہتھ اچ تے پارٹی پھڑ لئی اے ناں

Anyway, good news. That is the end and official burial of the party.
تسی گلاس نوں رو رئے او ڈاکٹر ساب میں سوچ ریاں واں کہ قطری ہتھ وچ دینے نوں راضی ہو جائے گا ویسے اس عمر وچ تے ہتھ وی جھریاں مار جاندے نے