
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ایسا کیا ہوا ہے کہ مریم نواز کو گارنٹی مل گئی ہے اور ن لیگ میں جشن ہے۔
جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اب اپوزیشن یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ہمارے حالات بدل گئے ہیں کیونکہ ملک میں بدترین مہنگائی ہے، مریم نواز گارنٹی کا دعویٰ کررہی ہیں تو یہ گارنٹی کس نے دی ہے۔
پروگرام میں شریک صحافی طاہر ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات بدلے ہیں تبھی تو اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم اور ق لیگ کی ملاقاتیں ہورہی ہیں، یہ ملاقاتیں ایسے ہی تو نہیں ہورہیں کہیں نا کہیں کوئی گرین سگنل تو ہوا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1491785762056007697
طاہر ملک نے مزید کہا کہ مریم نواز کی اپیل سے متعلق تو عدالت فیصلہ کرے گی مگر آج کی سماعت کے بعد پارٹی کے اندر ایک جشن کا سماں ہے، ن لیگ نےآج کی سماعت سے یہ اخذ کرلیا ہے کہ مریم نواز کے کیسز ختم ہونے والے ہیں۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت حکومت پورا زور لگارہی ہے کہ کسی طرح شہباز شریف گرفتار ہوجائیں، حکومت کیلئے پیپلزپارٹی ، مولانا فضل الرحمان اور باقی سب ایماندار ہوگئے ہیں، مریم نواز کے کیسز ختم ہونے کا مطلب ہے ن لیگ میں شہباز شریف کے خلاف بغاوت ہونے جارہی ہے؟ اب وزیراعظم مریم ہوں گی شہباز شریف نہیں ہوں گے؟
طاہر ملک نے کہا کہ ن لیگ کی پوری جماعت اس بات پر متفق تھی کہ مریم کے خلاف کیس میں ریلیف مل جائے گا کیونکہ یہ کوئی کیس ہی نہیں ہے، نواز شریف کا بھی ایک ہی مطالبہ ہے کہ مریم کو سیاست میں انٹری دی جائے چاہے اس کے بدلے میں نواز شریف کو مائنس کردیا جائے۔