
لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے آوازیں کسنے اور ان کے خلاف نعرے بازی پر ردعمل میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے جس طرح مریم اورنگزیب نے ان ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف لندن کے کارکنوں کی بدتمیزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے حامیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
https://twitter.com/x/status/1574116460988956673
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں مریم اورنگزیب پر بہت فخر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1574093818156171265
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں نے لندن میں گھیر لیا تھا، اس دوران چورنی اور چور کے نعرے لگائے گئے اور ان پر آوازیں کسی گئیں۔ جبکہ وہ خاموشی سے یہ سب دیکھتی رہیں۔
وہ ماربل آرچ میں ایک کافی شاپ پر کافی لینے گئیں کے اسی دوران تحریک انصاف کے چند مرد وخواتین کارکن وہاں آ گئے اور ان کے خلاف نعرے لگانے لگے۔
Last edited: