
معروف اینکر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے جن کے مرنے کے بعد ان کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شاعرانہ تبصرہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ آخری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ
؎ وہ چل بسے وہ اچھے تھے
میں بھی گزر جاؤں گا سچا تھا

اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل میں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ لوگوں کو حیران کرتے رہے ہیں اور آج بھی اچانک حیران کرتے ہوئے دنیا سے انتقال کر گئے۔ جبکہ دیگر صارفین بھی ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں جنہیں طبیعت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔ ملازم نے بتایا کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aamirlia11.jpg